سندھ حکومت کا آج تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان

کراچی: سندھ حکومت نے آج تمام تعلیمی ادارے کھلے رکھنے کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعیلم کے مطابق تمام اساتذہ کو آج اسکول وقت پر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تمام نجی و سرکاری اسکول، کالجز اور جامعات بھی کھلی رہیں گی۔

محکمہ تعیلم کے مطابق سندھ بھر میں بارشیں آج رک جائیں گی جس کے بعد اسکول بند رکھنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روزسے کراچی میں ہونے والی موسلادھاربارش کے باعث آج تمام تعلیمی ادارے بند رکھے گئے تھے۔

دو روز سے جاری بارش میں کرنٹ لگنے اور مختلف حادثات میں اب تک 6 بچوں سمیت 18 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے