شوہر نے تعویذ کرنے کے شبے میں بیوی کو ہتھوڑے سے قتل کردیا

لاہور: تعویز گنڈے کرانے کے شبے میں شوہر نے بیوی کو ہتھوڑے مار کر قتل کردیا۔

لاہور پولیس کے مطابق تھانہ چوہنگ کے علاقے میں 65 سالہ نور محمد نے 55 سالہ بیوی مریم کو تعویز گنڈوں کے شبے پر ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے اپنی بیوی پر تعویز گنڈوں کے الزام میں ہتھوڑوں کے وار کر کے بے رحمی سے قتل کیا جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نور محمد نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں اور مریم نور محمد کی دوسری بیوی ہے جو 5 بچوں کی ماں ہے۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں پنجاب کے ضلع قصور کی تحصیل پتوکی میں ماں نے جنات کے سائےکے شبہ پر بیٹے کے ساتھ مل کر دوسرے بیٹے کو قتل کر دیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے