شکارپور:17 افراد کے قتل کا فیصلہ 2 کروڑ روپے میں کیا گیا

شکارپور میں قبائلی جرگے نے 17 افراد کی ہلاکتوں کا فیصلہ 2 کروڑ 67 لاکھ روپے میں طے کرلیا۔

شکارپور کی تحصیل گڑھی یاسین میں 2 بلوچ قبائل کے مابین ہونے والی 17 ہلاکتوں کا جرگہ ہوا، دونوں قبائل میں 10 سال قبل زمین کے تنازع پر جھگڑا شروع ہوا تھا۔

گڑھی یاسین کے گوٹھ آدم خان پنھور میں سردار منظور خان پنھور کی سربراہی میں جرگہ منعقد ہوا جس میں دونوں قبائل پر باہمی تنازعے کے دوران 17 قتل ثابت ہوئے۔

جتوئی قبیلے کی شاخ خروس قبیلے پر 14 خون جب کہ 3 خون اوڈھو قبیلے پر ثابت ہوئے۔

ذرائع کے مطابق جرگے نے 17ہلاکتوں کا فیصلہ 2 کروڑ 67 لاکھ روپے میں طے کیا، خروس قبیلے پر 14 افراد کے قتل کے الزام پر 2 کروڑ 18 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا، جب کہ اوڈھو قبیلے پر 3 افراد کےقتل پر 49 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

جرگے نے قبائل کو پابند بھی کیا ہے کہ آئندہ کوئی تصادم نہیں ہوگا اور تصادم میں پہل کرنے والے پر 50 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا۔

واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ 2004 کے اپنے ایک فیصلے میں جرگہ سسٹم کو غیرقانونی اور متوازی عدالتی نظام قرار دیتے ہوئے اس پر پابندی عائد کرچکی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے