علی زیدی نے کراچی مزید گندہ کردیا، اپنی مہم بھی ختم کردی: سعید غنی

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا ہےکہ علی زیدی نے کراچی کوصاف کرنے کے بجائے مزید گندگی پھیلادی اور وہ اپنی مہم ختم کرچکے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیوپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کمیٹیاں بنانے اور اعلانات سے کراچی کے مسائل حل نہیں ہوں گے، مسائل کے حل کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا، وزیراعظم کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے سنجیدگی دکھائی اور تعاون مانگا تو سندھ حکومت معاونت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ میئر کے اختیارات کو کوئی ایم این اے یا وفاقی وزیر استعمال نہیں کرسکتا، بدقسمتی ہے پی ٹی آئی کے اکثر لوگوں کو آئین اور قانون کا نہیں پتا، پی ٹی آئی کے لوگوں کو کوئی شخص کان میں کچھ کہہ دیتا تو یہ لوگ آگے بڑھادیتے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ علی زیدی نے کراچی کوصاف کرنے کے بجائے مزید گندگی پھیلادی، میری معلومات کے مطابق علی زیدی اپنی مہم ختم کرچکے ہیں

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے