فائنل میں ‘اللہ ہمارے ساتھ تھا’: اوئن مورگن

کرکٹ ورلڈکپ 2019 کے فائنل میں قسمت انگلینڈ پر پوری طرح سے مہربان دکھائی دی اور میچ کے آخری اوور میں نیوزی لینڈ کے فیلڈر کی تھرو بین اسٹوکس سے ٹکرا پر باؤنڈری لائن کراس کر گئی جس کی وجہ سے انگلینڈ کو 6 رنز ملے اور وہ انہی کی بدولت میچ برابر کرنے میں بھی کامیاب رہی۔

کھیلوں کی زبان میں جب حرکت کرتی ہوئی گیند حادثاتی طور پر کسی بیرونی قوت سے ٹکرا کر رخ تبدیل کر لے یا رک جائے تو اسے "رَب آف گرین” کہا جاتا ہے۔

عالمی چیمپئن کا تاج سر پر سجانے کے بعد پریس کانفرنس میں انگلینڈ کے کپتان آوئن مورگن سے "خوش قسمتی” سے متعلق سوالات کیے گئے۔

مورگن کا کہنا کہ آخری اوور میں "رَب آف گرین” ان کے حق میں ہوا۔

آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے مورگن سے ایک سوال پوچھا گیا کہ ان کی فتح میں "آئرش لَک” کا کتنا کردار تھا تو انہوں نے کہا کہ انہیں میچ کے دوران عادل رشید نے بتایا تھا کہ "اللہ ہمارے ساتھ ہے۔”

مورگن نے کہا کہ "اللہ بھی ہمارے ساتھ تھا۔۔۔میں نے عادل رشید سے پوچھا تو اس نے کہا کہ اللہ یقینی طور پر ہمارے ساتھ ہے۔۔میں نے کہا کہ ہمیں "رَب آف گرین” ملا۔”

مورگن کا کہنا تھا کہ یہی دراصل انگلینڈ ٹیم کی بہترین مثال ہے کہ ہم سب مختلف پس منظر، ثقافت اور ممالک میں پروان چڑھے ہیں۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کی موجودہ ٹیم میں کپتان اوئن مورگن آئرلینڈ کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں اور فائنل کے ہیرو بین اسٹوکس نیوزی لینڈ میں پیدا ہوئے جب کہ اسپنر معین علی اور عادل رشید پاکستانی خاندانوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ اسی طرح فاسٹ بولر جوفرا آرچر کا تعلق ویسٹ انڈیز سے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے