فہد مصطفیٰ فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گے

اداکار فہد مصطفیٰ جوانی پھر نہیں آنی 2 کے بعد اب فلم ’قائداعطم زندہ باد‘ میں جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

فلم کی ہدایت کاری نبیل قریشی کر رہے ہیں جنہوں نے اپنے ٹیلینٹ کا آغاز سپر ہٹ فلم نامعلوم افراد سے کیا تھا اور اب یہ ایکشن اور کامیڈی فلم ’قائداعظم زندہ باد‘ بنا رہے ہیں۔

‘پاکستان زندہ باد‘ کی فلم ساز فزاعلی میرزان ہیں، فلم میں مرکزی کردار اداکار فہد مصطفیٰ ادا کریں گے جب کہ فلم میں مرکزی اداکارہ کے نام کا حتمی طور پر فیصلہ نہیں کیا جا سکا ہے۔

فلم کی کہانی ایکشن اور کامیڈی ہے جو معاشرے میں بدنام پولیس کے گرد گھومتی ہے اور یہ فلم اگلے سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

ڈائریکٹر نبیل قریشی کا کہنا ہے کہ ’ہم فلم اور اس کے اسکرپٹ پر پچھلے کئی سالوں سے انتھک محنت کر رہے ہیں، اور یہ فلم پاکستانی سینما کے لیے بہت خاص ہو گی۔

نبیل قریشی نے مزید کہا کہ پاکستان میں بھارتی فلموں پر پابندی کے بعد ہمیں پاکستانی سینما کو مزید سپورٹ کرنا ہو گا۔

ہدایت کار نبیل قریشی نے گزشتہ چند سالوں میں لوڈ ویڈنگ، ایکٹر اِن لا اور نا معلوم افراد جیسی شاندار فلمیں بنائی ہیں، اور اب اِن کے مداح اگلے سال آنے والی کامیڈی اور ایکشن فلم ’پاکستان زندہ بعد‘ کے منتظر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے