لاھور ، گلشن اقبال پارک میں دھماکہ متعدد ہلاک و زخمی

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں واقع گلشن اقبال پارک میں بچوں کے جھولوں کے قریب خود کش دھماکے سے 38 افراد جاں بحق جبکہ تقریبا 200 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

لاہور کے علاقے اقبال ٹاؤن میں واقع گلشن اقبال پارک میں خود کش دھماکے سے 38 افراد جاں بحق جبکہ 200 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمی ہونے والے افراد میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔ خود کش دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے پورا علاقہ دہل کر رہ گیا اور ہر طرف افراتفری پھیل گئی۔

پولیس کے مطابق یہ دھماکا گلشن اقبال پارک کے گیٹ نمبر ایک کے قریب ہوا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں جنہوں نے علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر سیل کر دیا ہے۔

امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہیں جنھیں ایمبیولینسوں کے ذریعے لاہور شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جا رہا ہے۔ لوگ اپنے پیاروں کو رکشوں میں ڈال کر بھی ہسپتال منتقل کر رہے ہیں۔

جناح ہسپتال میں زخمیوں کی تعداد 80 سے زائد ہو گئی ہے جن میں زیادہ تر کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔ لوگ ہسپتالوں میں اپنے پیاروں کو ڈھونڈ رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے