ماں کا مسافر بیٹا قتل ہوگیا

‏اسلامی جمیعت طلبہ کے پروگرام پر خود کو سرائیکی سٹوڈنٹس کہنے والے شرپسند دہشت گردوں نے مسلح ہو کر حملہ کیا جس میں اسلامی جمیعت طلبہ کے کارکن طفیل جاں بحق ہو گئے۔

لڑائی میں سب سے پہلی چیز سچ کا قتل ہوتا ہے تاہم ابھی تک کی معلومات یہی ہیں ۔

https://www.facebook.com/ibcurdu/videos/495001418036099/?__xts__%5B0%5D=68.ARBfd-sQraUwFUX-x2D-v1aNANOwzSUF5peVHuXDSftnu_WsVMxFWc33-PSkiG3LomBnMAFvz1rx3em4df9JrRWn5cfjmB1RlUUlgNROT1veX59Fmc4dc7EY1Wi_rhwQgzJe7k9ptypC2moWjHRnUrOy1ur84hQd3rpsSTnYOl9ocwm_BaS2QOVVoVqRLpeOEN9oTEqUwz7Yze-um3yJgIW0NNY8A6cTYDfaklIXn1WZnsctikGdGYc6XD8Kv9JAv_IUQGitEsgMTfNlmgykWRuQt72LljCkYf-pzPbbvw0TOiN-feVnncmmmZgUpShcvHI7eGXh3k_VpAXwJGhrOmOswSNs24m6cA&__tn__=H-R

میں اسلامی جمیعت طلبہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان سے اپیل بھی کرتا ہوں کہ وہ قانون ہاتھ میں نہ لیں اور ان لوگوں کے خلاف قانون کو متحرک ہونے دیں ۔ اگر وہ نہیں ہوتا تو بھر پور احتجاج کریں لیکن بدلے اور انتقام کے بجائے قانون کو راستہ دیں ۔

اسلامی جمیعت طلبہ پر ہم نے ہمیشہ تنقید کی لیکن جمیعت میں بڑی مثبت تبدیلیاں آ رہی تھیں ۔ اسلامی یونیورسٹی میں بھی تعلیمی ایکسپو جاری تھا ۔جمیعت کو چاہیے کہ وہ پُر امن رہ کر ثابت کر دیں کہ وہ اس درجہ اشتعال دلانے کے باوجود بھی مشتعل ہونے کے بجائے قانون کی علمبردار ی اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں گے ۔

جمیعت کے دس سے زائد کارکنا ن شدید زخمی ہیں ۔ انہیں پمز اسپتال لایا گیا ہے ۔ انہیں خون کی ضرورت ہو سکتی ہے ۔ یہ ہمارے بچے اور بھائی ہیں ۔ہمیں ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا ۔

میں اپنے کافی دوستوں کو جانتا ہوں جو سرائیکی وسیب سے تعلق رکھتے ہیں ۔ سرائیکی تو صوفی مزاج ہوتے ہیں ، یہ فتنہ پرور فسادی سرائیکی وسیب کو بدنام کرنے کے لیے کھڑے ہوئے تھے ۔

نام نہاد سرائیکی اسٹوڈنٹس نے یہ دہشت گردی کس کے اشارے پر کی، سرائیکیوں کو چاہیے کہ وہ ان کے نام پر ہونے والی اس دہشت گردی سے قطع تعلق کریں ۔ ان کی مذمت کریں اور ان کے عصبیت کے بے ہودہ نعرے کا شکار ہو کر اپنی اخلاقی اقدار کو پامال نہ کریں ۔

یہ دراصل طلبہ حقوق کی جدوجہد پر حملہ کیا گیا اور حملہ ایسے لوگوں سے کروایا گیا جن کی نام بھی کوئی نہیں جانتا ۔ حالیہ دنوں طلبہ جامعات میں اپنے حقوق کے لیے کھڑی ہو رہے تھیں۔ یہ اس حق پر حملہ کیا گیا ۔

محمد طفیل کو خدا غریق رحمت کرے ۔ یہ خبر اس کے ماں باپ کے وجود پر بجلی بن کر گری ۔کل اس خوبصورت نوجوان کی لاش اس کے ماں باپ کے پاس جائے گی تو قیامت ہوگی ۔مائیں بچوں کو تمھاری گولیوں کے لیے نہیں پالتیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے