مصباح الحق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ، وقار یونس بولنگ کوچ مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو بولنگ کوچ مقرر کر دیا۔

پی سی بی کی 5 رکنی سلیکشن کمیٹی نے چند روز قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے انٹرویوز کیے تھے۔

مصباح الحق پاکستان کرکٹ بورڈ کی کرکٹ کمیٹی کے رکن تھے اور انہوں نے کمیٹی سے مستعفی ہو کر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے درخواست جمع کرائی تھی جب کہ وقار یونس ماضی میں قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے