مقامی حکومتوں کے نئے نظام میں نمائندگان کو بااختیار بنادیا ہے: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ نئے نظام کے تحت منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا ہے تاکہ مسائل کےحل میں دشواری نہ ہو۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مقامی حکومتوں کے نئے نظام سے متعلق اجلاس ہوا جس میں متعارف کرائے جانے والے مقامی حکومتوں کے نئے نظام پر عملدرآمد سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ وزیراعظم کو خیبرپختونخوا اور پنجاب میں متعارف کرائے جانے والے مقامی حکومتوں کے نئے نظام کے خدوخال پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ متعارف کرایا جانے والا مقامی حکومتوں کا نیا نظام حقیقی معنوں میں انقلاب برپا کرے گا، نئے نظام کے تحت منتخب نمائندگان کو بااختیار بنایا ہے تاکہ مسائل کےحل میں دشواری نہ ہو۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقامی حکومتیں قومی قیادت کی نرسریاں ثابت ہوں گی، ترقیاتی فنڈز کی مقامی سطح پر منتقلی سے عوام کے بنیادی مسائل کا حل ممکن ہوگا، نئے نظام سے فنڈز کی امتیازی تقسیم کی روش کی بھی روک تھام ممکن ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحصیل اور میونسپل سطح پر براہ راست انتخاب سے عوام کو اہل نمائندگان منتخب کرنے کے مواقع میسر آئیں گے، تحصیل اور میونسپل سطح پر براہ راست انتخاب سے سیاسی جماعتیں بھی مضبوط ہوں گی، منتخب نمائندگان بلارکاوٹ اپنی توانائیاں تعمیروترقی اور مسائل حل کرنے میں صرف کرسکیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے