ملتان میں شوہر نے شک کی بناء پر بیوی، بیٹی اور ایک شخص کو قتل کر ڈالا

ملتان میں ایک شخص نے شک کی بناء پر اپنی بیوی، 10 ماہ کی بیٹی اور ایک شخص کو قتل کر ڈالا۔

پولیس کے مطابق ملتان کے علاقے اڈہ مہے والا کے قریب 3 افراد کو شک کی بنیاد پر کلہاڑیوں کے وار سے قتل کیا گیا۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ یاسین نامی شخص نے بیوی، 10 ماہ کی بیٹی اور ایک شخص کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بھٹہ مزدور ہے جو اپنے 2 سالہ بیٹے کو لے کر فرار ہو گیا ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے