ملزمان کی حوالگی کا بل مکمل ختم ہوچکا: چیف ایگزیکٹو ہانگ کانگ

ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو کیری لیم نے ملزمان کی حوالگی کے متنازع بل کے مکمل خاتمے کا اعلان کردیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیری لیم نے کہا کہ ملزمان کی حوالگی کا بل اب مکمل ختم ہوچکا ہے۔

کیری لیم نے اعتراف کیا کہ بل پر حکومت کا کام مکمل طور پر ناکام رہا جب کہ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ حکومت کا اب اس بل پر مزید کام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور اس حوالے سے قانون ساز کونسل میں بھی کوئی اقدام نہیں اٹھایا جائے گا۔

اس سے قبل کیری لیم نے متنازع بل کے حوالے سے کہا تھا کہ یہ بل رواں آئینی مدت ختم ہونے کے بعد 2020 میں ختم ہوگا۔

واضح رہےکہ ہانگ کانگ میں ملزمان کی چین کو حوالگی کے متنازع بل کو لے کر شدید احتجاج کیا گیا اور مظاہرین نے ہانگ کانگ کی برطانیہ سے آزادی کی سالگرہ پر بھی اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا جب کہ اس دوران مظاہرین پرچم کشائی کی تقریب کے مقام تک بھی پنہچے اور انہوں نے پارلیمنٹ پر بھی حملہ کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے