نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک، گردے بھی متاثر ہونے لگے

سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت بدستور تشویشناک ہے اور ان کے گردے بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔

سابق وزیراعظم نواز شریف سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں اور انہیں گزشتہ روز دل کا معمولی دورہ بھی پڑا تھا۔

لاہور اور اسلام آباد ہائی کورٹ سے مسلم لیگ ن کے قائد کی طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواستیں بھی منظور ہو چکی ہیں جس کے بعد وہ اپنی مرضی کے اسپتال میں علاج کروا سکتے ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹلیٹس میں ایک بار پھر کمی آ گئی ہے اور ان کے گردوں کے فنکشن بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی صحت تاحال تشویش ناک اور غیر مستحکم ہے اور ان کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے انہیں ڈسچارج نہیں کیا جا رہا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبعیت بحال کرنے کے لیے ان کا علاج جاری ہے۔

دوسری جانب نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی طبیعت قدرے بہتر ہے اور ان کے پلیٹلیٹس آج مستحکم ہیں۔

پروفیسر محمود ایاز نے کہا کہ جب تک علاج مکمل نہیں ہو جاتا نواز شریف یہاں ہی ہیں، نواز شریف نے کسی اور جگہ جانے کی خواہش کا اظہار نہیں کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے