نوشہرہ میں پولیس کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 پولیس اہلکار شہید

نوشہرہ: پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) منصور امان کے مطابق نوشہرو کے مختلف علاقوں مروبہ، گاڑو اور قمرمیلا میں دہشت گردوں کیخلاف کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 2 دہشتگروں کو ہلاک کیا گیا۔

ڈی پی او نے بتایا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 2 پولیس اہلکار شہید ایک ایس ایچ او سمیت 4 جوان بھی زخمی ہوئے۔

ڈی پی او کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت مطہر شاہ اور امجد کے نام سے ہوئی، دونوں دہشتگرد 25 جون کو ڈی ایس پی اور پولیس موبائل حملے میں ملوث تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے