ورلڈکپ میں بنگلادیشی ٹیم کی ناقص کارکردگی ہیڈ کوچ کو لے ڈوبی

ورلڈکپ مشن میں ناکامی کے بعد بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے ٹیم کے ہیڈ کوچ اسٹیو رہوڈز کو عہدے سے فارغ کردیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ناظم الدین چوہدری کا کہنا ہے کہ بورڈ نے کرکٹ کی بہتری کے لیے باہمی رضامندی سے ہیڈکوچ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔

ناظم الدین چوہدری کے مطابق بنگلادیشی کھلاڑی کرکٹ کے عالمی میلے میں بہتر کارکردگی نہیں دکھا سکے جس کے باعث یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

چیئرمین بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے مزید کہا کہ چونکہ رواں ماہ ٹیم کو سری لنکا کے دورے پر جانا ہے اس لیے ابھی صرف ایک تبدیلی کی گئی ہے لیکن آئندہ ماہ تمام کوچز تبدیل ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق انگلش وکٹ کیپراسٹیو رہوڈز نے گزشتہ سال ہی بنگلادیش کے ہیڈ کوچ کی حیثیت سے فرائض سنبھالے تھے اور ان کا معاہدہ اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ولڈکپ تک کا تھا۔

ورلڈکپ 2019 میں بنگلادیش 8 گروپ میچز میں سے صرف 3 میں ہی جیت سکا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے