وزیراعظم کا شہباز شریف کو خط: چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام تجویز کردیے

وزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے تین نام تجویز کیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خط میں چیف الیکشن کمشنر کیلئے تین نام تجویز کیے ہیں اور یہ خط اپوزیشن لیڈر کو عمران خان نے 15 جنوری کو لکھا۔

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے 3 سابق وفاقی سیکرٹریوں کے نام تجویز کیے ہیں جن میں جمیل احمد، فضل عباس میکن اور سکندر سلطان راجہ شامل ہیں۔

اپنے خط میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ’بامعنی مذاکرات کے لیے آپ کو خط لکھ رہا ہوں، چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا زیر التوا معاملہ حل کرنا چاہتا ہوں‘۔

خط میں وزیراعظم نے مزید لکھا کہ ’آپ کو ازسر نو تشکیل کیا گیا پینل بھیج رہا ہوں‘۔

خیال رہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر دو ارکان کے ناموں پر حکومت اور اپوزیشن میں اب تک ڈیڈ لاک ہے۔

خیال رہے کہ چیف الیکشن کمیشن سردار رضا خان 6 دسمبر 2019کو ریٹائر ہوگئے ہیں اور ان کی جگہ جسٹس (ر) الطاف قریشی قائم مقام الیکشن کمشنر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کی تقرری 45 روز کے اندر کرنا ضروری ہے اور چیف الیکشن کمشنر کے نام پر وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان اتفاق ضروری ہے تاہم دونوں میں ڈیڈ لاک کے باعث یہ معاملہ ابھی تک حل نہیں ہوسکا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے