وفاقی وزیر قانون کا کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے کا مطالبہ

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کراچی میں گندگی کی ابتر صورتحال کے پیش نظر وفاق کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ کراچی کا انتظامی کنٹرول سنبھالے۔

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی میں آئین کے آرٹیکل 149 (4) کے نفاذ کی تجویز پیش کی اور کہا کہ اس کے تحت وفاقی حکومت کراچی کے لیے احکامات جاری کرسکتی ہے ۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ گورنر راج اور ایمرجنسی لگائے بغیر اس آرٹیکل سے انتظامی امور چلائے جاسکتے ہیں یہ غیر آئینی اور غیر جمہوری نہیں۔

فروغ نسیم نے آرٹیکل 149 کی نفاذ تجویز پیش کرتے ہوئے واضح کیا کہ وزیر اعظم کے ساتھ سندھ اسمبلی تحلیل کرنے یا گورنر راج کی بات نہیں ہو رہی۔

وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ وزیر اعظم کی کراچی کمیٹی غور کے بعد تجویز وزیر اعظم کو بھیج سکتی ہے معلوم نہیں وفاقی حکومت یہ تجویز مانے گی یا نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا ذاتی مؤقف ہے، تمام تجزیہ کراچی کمیٹی کے سامنے رکھوں گا تاہم کراچی کے انتظامی امور سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کمیٹی کرے گی۔

وزیر قانون کا کہنا تھا کہ کراچی میں 11 برسوں میں صرف کچرا اور پانی کے مسائل نے جنم لیا ہے جس کے حل کے لیے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم ایک پیج پر ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے