وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو فوری بحال کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کو فوری طور بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

حکومت نے مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کو غیر قانونی قرار دیکر انہیں برطرف کر دیا تھا۔

حکومت نے مشتاق سکھیرا کی تعیناتی کے 31 اگست کے نوٹیفکیشن کو واپس لے لیا تھا اور 13 جون کو مشتاق سکھیرا کو برطرف کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

مشتاق سکھیرا نے اپنی برطرفی کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کر رکھا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے مشتاق سکھیرا کو 14 جون کو برطرفی کے حکم پر حکم امتناع جاری کیا تھا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وفاقی محتسب مشتاق سکھیرا کو فوری طور پر عہدے پر بحال کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ مشتاق سکھیرا آئی پنجاب بھی رہ چکے ہیں اور انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس میں اُن پر فرد جرم بھی عائد کی تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے