وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، وزیراعظم اراکین کو دورہ امریکا پر اعتماد میں لیں گے

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان اراکین کو اپنے دورہ امریکا کے حوالے سے اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس سہ پہر 3 بجے ہو گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم دورہ امریکا پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ملک کی سلامتی اور معاشی صورت حال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کا ایجنڈا ابھی جاری نہیں کیا گیا تاہم وفاقی کابینہ کے ارکان کو اجلاس کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے، اجلاس کا ایجنڈا کابینہ ڈویژن آج جاری کرے گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے