پاکستان کا غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

پاکستان نے ہر قسم کا وار ہیڈ ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے غزنوی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بیلسٹک میزائل 290 کلومیٹر تک ہر قسم کے وارہیڈ ساتھ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، تجربے کا مقصد دن اور رات کے وقت آپریشنل تیاریوں کو جانچنا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تجربے کے وقت ڈی جی اسٹریٹچک لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ کمانڈر آرمی اسٹریٹجک فورسز، چیئرمین نیسکام اور دیگر سینیئر افسران نے بھی میزائل فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

صدر، وزیراعظم، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف اور تینوں مسلح افواج کے سربراہان نے کامیاب میزائل تجربے پر پاک فوج اور انجینئرز کو مبارکباد پیش کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے