پنجاب میں ڈینگی کے مزید 348 کیسز، تعداد 2 ہزار سے تجاوز کرگئی

لاہور: پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 348 کیسز سامنے آگئے۔

ڈینگی کنٹرول پروگرام کے مطابق ملک بھر میں 3 ہزار 674 افراد ڈینگی سے متاثر ہیں اور صرف پنجاب میں تعداد 2 ہزار 158 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 348 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے راولپنڈی میں 127، اسلام آباد 198 جب کہ لاہور سمیت 4 دیگر شہروں سے 19 کیسز سامنے آئے۔

ڈینگی کنٹرول پروگرام کےمطابق لاہور میں لاہور میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 53 ہوگئی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے