پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کا سلسلہ جاری، لاہور میں چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں تیز بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ لاہور میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے تین بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش نے جھل تھل ایک کر دیا جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، شیخوپورہ، گوجرہ، میاں چنوں، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بورے والا، راجن پور، جہانیاں اور حافظ آباد میں تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔

اسلام آباد کے ایک گھر کے تہہ خانے میں پانی بھر جانے سے خاتون اور بچہ جاں بحق اور 6 افراد بے ہوش ہو گئے۔

ادھر لاہور کے علاقے مومن پورہ میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تمام افراد کو ملبے سے نکال لیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں میں 6 سالہ خرم شہزاد، 8 سالہ ہارون اور 10 سالہ ثانیہ شامل ہیں جب کہ بچوں کی ماں اور دیگر 6 بچے زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر سروسز اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ہفتے تک بارشوں کے باعث متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن، کشمیر، ژوب، قلات، ڈی جی خان ڈویژن میں موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا ہے جب کہ بارشوں سے برساتی نالوں میں طغیانی کا بھی امکان ہے۔

اس کے علاوہ کشمیر، ہزارہ ڈویژن اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے