چترال میں 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار

چترال میں بروغل کے مقام پر 5 برطانوی کوہ پیما حادثے کا شکار ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہ پیما چترال کے دورافتادہ علاقے بروغل میں کھویو نامی پہاڑ پر مہم جوئی کے دوران 30 میٹر کی اونچائی سے گرکر زخمی ہوئے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر چترال عرفان الدین کے مطابق 2 برطانوی کوہ پیماؤں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کرکے پشاور منتقل کرلیا گیا ہے، باقی 3 غیر ملکی کوہ پیما کو صبح ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا جائے گا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں موسم کی خرابی کے باعث ریسکیو آپریشن کو ملتوی کرنا پڑا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے