ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو کی مبینہ خودکشی

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ سہیل احمد ٹیپو نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ،لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

تفصیل کے مطابق سہیل احمد ٹیپو اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ۔ضلعی انتظامیہ سہیل احمد کے گھر پہنچی تو دیکھا کہ ان کی ہاتھ بندھی ہوئی لاش پنکھے سے لٹکی ہو ئی ہے۔

تفتیشی اداروں اور انتظامیہ نے ڈی سی ہاوس پہنچ کر ان کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا جہاں ان کا پوسٹمارٹم ہو گا ۔سیکیورٹی فورسز سہیل احمد کے اہل خانہ سے ابتدائی تفتیش کر رہے ہیں ۔

اہل خانہ کا کہنا ہے کہ سہیل احمد ڈپریشن کا شکار تھے اور انہیں اپنی نوکری کا بھی دباﺅ تھا ۔

سہیل احمد ٹیپو گزشتہ سال دسمبر میں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات ہوئے تھے اس سے پہلے وہ ایڈیشنل سیکریٹری کے فرائض سرانجام دے رہے تھے .

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے