کاریَن باؤر کرسچین ڈیموکریٹک یونین کی نئی لیڈر منتخب

برلن: کاریَن باؤر جرمنی کی حکمران جماعت کرسچین ڈیموکریٹک یونین کی نئی لیڈر منتخب ہوگئیں۔

اس سے قبل جرمن چانسلر اینگلا مرکل 18 برس تک حکمراں جماعت کی لیڈر کے منصب پر فائز رہیں۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق کاریَن باؤر کے مقابلے میں ارب پتی تاجر فریڈرچ مرز (Friedrich Merz) تھے، جن پر انھیں صرف 25 ووٹوں کی برتری حاصل ہوئی۔

جانشین منتخب ہونے کے بعد کاریَن باؤر نے کہا کہ وہ ان ووٹوں کو پھر سے حاصل کرنے کی کوشش کریں گی، جنھیں پارٹی گنوا چکی ہے۔

کاریَن باؤر چانسلر اینگلا مرکل کی حمایت یافتہ اور وفادار سمجھی جاتی ہیں۔

کاریَن باؤر زیادہ تر چانسلر اینگلا مرکل کی پالیسیاں جاری رکھیں گی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے