کراچی سمیت سندھ بھر میں بھی پلاسٹک بیگز پر پابندی کا اعلان

کراچی: صوبے بھر میں یکم اکتوبر سے پلاسٹک بیگز کے پر پابندی عائد کیے جانے کا اعلان کردیا گیا۔

وزیراعلیٰ سندھ کے مشیر ماحولیات و قانون اور ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یکم اکتوبر سے بائیو ڈی گریڈیبل پلاسٹک بیگز سندھ میں مکمل طور پر بند ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار پلاسٹک کی تھیلیاں تیار کرنے والوں نے بھی پابندی کی حمایت کی ہے، خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے