کراچی میں بارش کے باعث آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے، محکمہ تعلیم سندھ

محکمہ تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ مون سون بارشوں کے پیش نظر کراچی میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے اعلامیے کے مطابق آج شہر کے تمام نجی و سرکاری اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔

دوسری جانب بارش کے باعث شہر کی جامعات جامعہ کراچی، این ای ڈی یونیورسٹی اور وفاقی اردو یونیورسٹی نے بھی آج ہونے والے تمام پرچے منسوخ کردیے ہیں جن کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ کراچی میں صبح سے جاری بارش کے باعث شہر میں کرنٹ لگنے اور دیگر حادثات میں 9 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں بارش کا سلسلہ بدھ کی شامل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے