ہمارے ادارے متحرک ہیں لہٰذا جمہوریت بھی متحرک ہے:صدر عارف علوی

سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے فیصلے کے بعدصدر مملکت عارف علوی کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔

صدر پاکستان عارف علوی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ ہمارے ادارے متحرک ہیں لہٰذا جمہوریت بھی متحرک ہے اور ہم خوشحالی کے راستے کی جانب گامزن ہیں۔

صدر کا کہنا ہے کہ یہ راستہ بعض اوقات مشکل لگتاہے لیکن ہم جرات اوراحتیاط کےساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 19 اگست کو وزیراعظم عمران خان نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو مزید 3 سال کے لیے آرمی چیف مقرر کیا تھا جسے گذشہ دنوں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

26 نومبر کو عدالت نے آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے نوٹی فکیشن کو معطل کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اس تقرری کے مجاز نہیں یہ صدر کا اختیار ہے۔

آج 28 نومبر کو سپریم کورٹ نے آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں 6 ماہ کی مشروط توسیع کی منظوری دے دی ہے۔

عدالت نے مختصر فیصلے میں کہا کہ تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے یہ معاملہ پارلیمنٹ پر چھوڑتے ہیں، پارلیمنٹ آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت آرمی چیف کی تقرری سے متعلق قانون سازی کرے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نئی قانون سازی تک اپنے عہدے پر فرائض انجام دیں گے، آج عدالت میں پیش کیا جانے والا نوٹی فکیشن 6 ماہ کے لیے ہوگا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے