10 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی واپسی، سری لنکن ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

دس سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی کی نوید لیے سری لنکا کا ٹیسٹ اسکواڈ اسلام آباد پہنچ گیا۔

سری لنکن ٹیم بذریعہ دبئی اسلام آباد ائیر پورٹ پہنچی جہاں پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشلز نے مہمان کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا۔

سری لنکن کپتان ڈیموتھ کرونا رتنے کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے اُن کی ٹیم پُرجوش ہے اور پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دینے کے لیے پرعزم ہیں۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 11 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 19 دسمبر سے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے