آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 45 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز کی منظوری دیدی

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے لیے 45 کروڑ 20 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کا پہلا جائزہ مکمل کر لیا۔

عالمی مالیاتی بینک کے جائزے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا اقتصادی اصلاحات کا پروگرام درست سمت پر ہے اور پاکستانی حکام کے پالیسی پر عمل درآمد سے معیشت مستحکم کرنے میں مدد مل رہی ہے، مارکیٹ کے مطابق ایکسچینج ریٹ درست رہا۔

آئی ایم ایف نے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے لیے 45 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری بھی دی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے