کامیاب اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ ترکی زبان میں بھی ریلیز ہو گئی

پاکستان کی پہلی کامیاب ترین اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ نے کامیابی کا ایک اور سنگِ میل عبور کر لیا۔

’دی ڈونکی کنگ‘ اب ترک زبان میں بھی ریلیز ہو گئی ہے اور فلم آج سے ترکی کی 100 سے زائد اسکرین پر نمائش کے لیے پیش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ جیو فلمز کی اینیمیٹڈ فلم ’دی ڈونکی کنگ‘ کوریا، اسپین اور روس میں مقامی زبان میں ریلیز ہوکر ریکارڈ بناچکی ہے۔

واضح رہے کہ ’دی ڈونکی کنگ‘ پاکستان کی پہلی اینی میٹڈ فلم اکتوبر 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنی تھی جو کہ جیو فلمز اور تلسمان اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بنائی گئی تھی۔

فلم میں افضل خان عرف جان ریمبو نے منگو جب کہ حنا دلپزیر نے لومڑی کی صدا کاری کی ہے۔

دیگر صداکاروں میں جاوید شیخ، عدیل ہاشمی، شفاعت علی، غلام محی الدین، فیصل قریشی، شبیر جان، مانی، اسماعیل تارا اور عرفان کھوسٹ شامل ہیں۔

اینی میٹڈ فلم نے ریلز ہونے کے بعد 25 ہفتوں میں 24.75 کروڑ کا بزنس کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے