فیس بک کا ’’بریک اپ پروٹیکشن‘‘ فیچرمتعارف کرانے کا اعلان

fbکہا جاتا ہے کہ ماضی کی یادیں تعلق توڑ لینے کے بعد زیادہ تکلیف دہ بن جاتی ہیں اور اگر بار بار سامنے آجائیں تو درد دل بن جاتی ہیں اسی لیے فیس بک یادوں سے اپنے صارفین کو دور رکھنے اور ان لمحات میں سکون دینے کے لیے ایسا فیچر متعارف کرارہا ہے جن سے کوئی بھی اپنے سابق شوہر، بیوی یا دوست کی پوسٹ اور تصاویر کو ہائیڈ کر سکتا ہے جب کہ اسے اس کی خبر تک نہیں ہوگی۔

فیس بک کا اس نئے ’’بریک اپ پروٹیکشن‘‘ فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جو لوگ اپنے شوہر یا پارٹنر سے علیحدگی اختیار کرلیتے ہیں لیکن ان کی پرانی پوسٹ اور تصاویر مسلسل ان کے سامنے آکر انہیں جذباتی طور پر ٹھیس پہنچاتی ہیں ان کے لیے یہ فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جس کے آن کرتے ہی وہ ان تمام سے نجات حاصل کرلیں گے۔

فیس بک کے مطابق یہ آپشن ان لوگوں کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو اپنے سابقہ تعلقات یعنی سابقہ بیوی، شوہر، گرل فرینڈ یا بوائے فرینڈ کی جانب سے جارحانہ رویئے سے بچنے کے لیے ان کو بلاک کیے بغیر ان سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں اور یہ بھی چاہتے ہیں کہ انہیں اس کی خبر بھی نہ ہو۔ یہ فیچر اپنے تعلقات کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کے بعد صارف کو یہ سہولت بھی فراہم کرتا ہے کہ وہ اپنے سابق پارٹنرکے بھیجے گئے گزشتہ تمام پوسٹ سے ان کا نام ہٹا سکے۔

فیس بک کے پراڈکٹ مینجر کے مطابق فیس بک چاہتا ہے کہ وہ مشکل لمحات سے گزرنے والے اپنے صارفین کے لیے ایسے وسائل فراہم کرے جس سے انہیں ان حالات کا سامنا کرنے کی ہمت مل سکےاور وہ مزید درد ناک لمحوں سے بچ سکیں اس لیے ان کی کوشش ہے کہ  وہ اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ خوشیاں دیں اور یہ فیچر اسی سلسلے کا حصہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے