اداکارہ نے فلم کے لیے بال منڈوادیے

اکستانی کی کلاسیکل رقاصہ و اداکارہ سوہائی ابڑو نے فلم ’دی ونڈو‘ کے لیے اپنے بال منڈوالیے۔

اداکارہ نے حال ہی میں فلم ’دی ونڈو‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے جس کی کاسٹ میں نامور اداکار فیصل قریشی اور سمیع خان بھی مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے جانے والے انٹرویو میں سوہائی ابڑو نے بتایا کہ انہیں فلم سائن کرتے ہوئے ڈائریکٹر عمار لسانی اور کنزہ ضیاء نے بتایا تھا کہ فلم میں ایک سین ہے جس میں بال منڈوانے پڑیں گے اور ہم اس سین کو حقیقی طور پر شوٹ کرنا چاہتے ہیں کیا آپ تیار ہیں؟

اداکارہ نے بتایا کہ میں نے کچھ سیکنڈز اس حوالے سے سوچا جس کے بعد حامی بھر لی۔

سوہائی کا کہنا تھا کہ دراصل فلم ’دی ونڈو‘ حقیقی زندگی کی کہانی پر مبنی ہے جس میں دیکھا جائے گا کہ جب گاؤں میں کسی بچے یا نوجوان کو قید کردیا جاتا ہے تو اس کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ گاؤں میں جب طویل عرصے کے لیے کسی کو قید کیا جاتا ہے تو اس پر تشدد کیا جاتا ہے جس میں اس کے بال بھی منڈوادیے جاتے ہیں۔

اداکارہ نے فلم کے لیے بال منڈوانے کے بعد چند تصاویر بھی انسٹاگرام پر شیئر کیں جس پر مداحوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔

ایک پوسٹ میں سوہائی نے اسٹنٹ ڈائریکٹر کے ساتھ تین تصاویر شیئر کیں، 2 میں ان کا شاٹ ہیئر اسٹائل دیکھا گیا جب کہ ایک میں ان کا بال منڈوانے کے بعد کا انداز دیکھا گیا۔

اس پوسٹ کی وضاحت دیتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ ’دی ونڈو‘ کے کردار میں ان کے مختلف پہلو ہیں۔

فلم کے ہدایت کار کے مطابق’دی ونڈو‘ کو ہالی وڈ کے اشتراک سے بنایا جارہا ہے جسے رواں برس ریلیز کیا جائے گا تاہم اس کی کوئی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے