دبئی میں شہریار خان اور ششانک منوہر کی ملاقات بے نتیجہ ختم

manohar پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی کے لئے پاکستان اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہان کے درمیان ہونے والی ملاقات بے نتیجہ ثابت ہوئی۔

دبئی میں واقع انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کے ہیڈ کوارٹر میں ہونے والی ملاقات میں دونوں کرکٹ بورڈ کے سربراہان کے علاوہ پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی اور آئی سی سی ٹاسک فورس کے صدر جائلز کلارک بھی شریک تھے جس میں  جائلز کلارک نےشہریارخان اور ششناک منوہر کے درمیان ثالث کا کردارادا کیا، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے تحت دسمبر میں ہونے والی پاک بھارت سیریز پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم شہریار خان اورششانک منوہر اس حوالے کسی نتیجے پر نہ پہنچ پائے اور دونوں کے درمیان ملاقات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئی۔

دوسری جانب میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی سی بی کے چیرمین شہر یارخان نے اس بات کی تصدیق کی کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ سے مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی ٹاسک فورس کے صدر جائلز کلارک کل پاک بھارت کرکٹ سیریز کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 6 باہمی سیریز کی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہوئے تھے جس کے تحت بھارت کو آئندہ ماہ پاکستان سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میچز کھیلنے کے لئے متحدہ عرب امارات آنا ہے لیکن بھارت نے آنے سے انکار کردیا تاہم گزشتہ ہفتے بھارتی بورڈ نے تجویز پیش کی تھی کہ ون ڈے اور ٹی 20 میچز کی سیریز بھارت میں ہی کرائی جائے جسے پاکستان نے مسترد کردیا تھا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے