ایپل نے کورونا وائرس کے سبب آن لائن فروخت محدود کر دی

مقبول ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے کورونا وائرس کے سبب اپنی آن لائن فروخت محدود کر دی۔

ایپل ویب سائٹ کے مطابق کمپنی نے چین اور امریکا سمیت کئی ممالک میں اپنی آن لائن فروخت محدود کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت خریدار کو صرف دو آئٹمز لینے کی اجازت ہوگی۔

اس فیصلے کا اطلاق آئی فون 8، آئی فون 8 پلس، آئی فون ایکس آر، آئی فون 11، آئی فون 11 پرو اور آئی فون الیون میکس کے ماڈلز سمیت دیگر ڈیوائسز پر ہوگا۔

کمپنی کے مطابق پوری دنیا میں کورونا وائرس پھیلنے کے باعث ایپل ڈیوائسز کی فراہمی کا سلسلہ متاثر ہوا ہے جس کے باعث یہ قدم اٹھایا جا رہا ہے۔

یعنی اب صارفین کو ایک وقت میں صرف دو ڈیوائسز آن لائن آرڈر کرنے کی سہولت میسر ہو گی۔

اس سے قبل یہ قدم 2007 میں اٹھایا گیا تھا تاکہ خریدار درجنوں آئی فون خرید کر ری سیل نہ کریں۔

واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا کے باعث ایپل کمپنی نے مختلف ممالک میں اپنے اسٹورز بند رکھے ہیں مگر آن لائن خرید جاری ہے ، اس کے علاوہ کمپنی نے اپنے ملازمین کو گھر بیٹھے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایپل سمیت دیگر ٹیکنالوجی کمپنیوں نے بھی گھر بیٹھے کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتیں 10 ہزار سے تجاوزکر گئی ہیں جب کہ اموات کے اعتبار سے اٹلی چین سے بھی آگے نکل گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے