قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں ایف ائی اے کو مطلوب شعیب شیخ کی اہلیہ عائشہ شیخ نے کہا ہے کہ ایگزیکٹ کو ہراساں کیا گیا ۔
عائشہ شیخ نے کہا کہ میڈیا کی جانب سے ایکزیگٹ کو ہراساں کرنا اور میڈیا ٹرائل ایک بدترین مثال ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایگزیکٹ 18 سال سے کام کر رہی ہے، ہم آج صرف میڈیا ٹرائل کی وجہ سے یہاں کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 6 ماہ سے ایگزیکٹ کی کمپنی بند ہے جس کی وجہ ہمارے 5 ہزار سے زائد ملازمین 6 ماہ سے بے روزگار ہیں۔
عائشہ شیخ نے کہا کہ ایگزیکٹ ہی بول ٹی وی کو لا رہا تھا اور بول ٹی وی آنے سے پہلے ہر زبان پر تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم پر ٹیکس نہ دینے الزام غلط ہیں ،ایگزیکٹ لاکھوں روپے ود ہولڈنگ ٹیکس ادا کر رہا ہے، عائشہ شیخ نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ بول ٹی وی لانے کا فیصلہ غلط تھا۔