پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری

پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور کاروباری ہفتے کے پہلے روز ہی انٹر بینک میں ڈالر 60 پیسے جب کہ اوپن مارکیٹ میں ایک روپے مہنگا ہوگیا۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 60 پیسے کا اضافہ ہوا اور امریکی ڈالر 166.14روپے پر بند ہوا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے کا اضافہ ہوا اور مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 166 روپے کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیاں سست ہیں تاہم ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے