کورونا سے جنگ لڑنے والے طبی عملے کو گلوز فرینڈلی ڈیوائسز عطیہ کرنے کا اعلان

معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے برطانیہ کے نیشنل ہیلتھ سروس (این ایچ ایس) کے تحت چلنے والے اسپتالوں کے عملے کے لیے 2 ہزار فرینڈلی گلوز ڈیوائسز عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

سام سنگ حکام نے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عالمگیر وبا کورونا سے لڑنے کے لیے ڈاکٹرز اور طبی عملہ فرنٹ لائن فائٹرز ہیں اس لیے کمپنی کی جانب سے پوری کوشش کی جا رہی ہے کہ طبی عملے کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور دوران کام جو بھی ٹیکنالوجی استعمال کرنے کے حوالے سے مشکل پیش آئے اسے دور کیا جا سکے۔

سام سنگ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ڈاکٹرز کو 2 ہزار گلوز فرینڈلی ڈیوائسز فراہم کر رہا ہے یعنی یہ وہ اسمارٹ فونز ہوں گے جنہیں ڈاکٹرز گلوز پہن کر بھی باآسانی استعمال کر سکیں گے۔

گلوز فرینڈلی ڈیوائسز میں گلیکسی ایکس کور 4 ایس فونز فراہم کیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ طبی عملے کو یو وی فون سینیٹائزنگ مشین بھی فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ ڈیوائسز کو بروقت سینیٹائز بھی کر سکیں۔

ان سب کے ساتھ کمپنی طبی عملے کو فون ریپیئر سروس کی سہولت وی فکس کے تحت گھر پر فراہم کر رہی ہے اور طبی معلومات کی آگاہی کے لیے مفت تشہیر کرنے کا بھی بیڑا اٹھا رہی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی سے بات چیت کرتے ہوئے سام سنگ برطانیہ کے سربراہ فرانسس چن نے کہا کہ اگرچہ یہ ایک چھوٹی کوشش ہے مگر امید ہے کہ ٹیکنالوجی اس وبائی صورت حال کے دوران کچھ آسانیاں پیدا کر سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے