پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے آپ نیوز کی اچانک بندش کا اعلان کر دیا ہے ۔سینکروں صحافی اور متعلقہ شعبوں کے ہنر مند بے روزگار ہو گئے ہیں ۔
نجی چینل کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بحریہ ٹاون کے تمام ہاوسنگ منصوبے خسارے کا شکار ہو چکے ہیں ۔ رئیل اسٹیٹ کے شعبہ میں کساد بازاری کا سب سے بڑا نقصان بحریہ ٹاون کو ہوا ہے ۔
ملک ریاض کیلئے آپ نیوز کیلئے ہر ماہ کروڑوں روپیہ کے اضافی اخراجات کرنا ممکن نہیں رہا ۔
بتایا جا رہا ہے مستقبل قریب میں دو اور نجی چینل بھی بند ہو رہے ہیں ۔