بچوں کے پسندیدہ کارٹون ‘ٹام اینڈ جیری’ کے ہدایت کار چل بسے

آسکر یافتہ اینی میٹر، اِلسٹریٹر، فلمساز اور بچوں کے پسندیدہ ترین کارٹون ‘ٹام اینڈ جیری’، ‘پوپائے دی سیلر مین’ کے ہدایت کار جین ڈچ 95 سال کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کر گئے۔

جین ڈچ کی موت کے حوالے سے ‘سی زیچ’ کے پبلشر پیٹر ہیمیل نے بتایا کہ جمعرات کی رات اچانک ان کا انتقال ہو گیا جب کہ زیچ نے دیگر تفصیلات اور موت کی وجہ کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

1960 میں جین ڈچ کی فلم ‘منرو’ کو بہترین اینی میٹڈ فلم کے لیے آسکر ایواڈ سے نوازا گیا تھا جب کہ 1964میں ان کی دو فلموں کو آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا تھا۔

جین ڈچ نے بچوں کے پسندیدہ ترین کارٹون ‘ٹام اینڈ جیری’ کے 13 قسطوں کی ہدایت کاری کی تھی جب کہ انہوں نے مشہور کارٹون ‘پوپائے دی سیلر مین’ کی بھی چند قسطوں کی ہدایت کاری کی تھی۔

آسکر یافتہ اینی میٹرجین ڈچ کو 2004 میں ‘دی ونسر میک کے ایوارڈ’ سے بھی نوازا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے