خام تیل کی قیمت دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر آگئی

دنیا بھر میں کورونا بحران کے باعث طلب میں کمی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں مسلسل گراوٹ کا شکار ہیں جب کہ آج تیل کی قیمتوں کو بڑا جھٹکا لگا ہے اور امریکی خام تیل 45 فیصد کمی کے ساتھ 10.14 ڈالر فی بیرل کا ہوگیا۔

خیال رہے کہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ( ڈبلیو ٹی آئی) اس سے قبل 1986 میں اس سطح پر موجود تھا جب کہ رواں سال جنوری میں یہ 60 ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہورہا تھا۔

اس وقت عالمی منڈی میں امریکی خام تیل 10.14 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں ٹریڈنگ کے دوران برینٹ کروڈ آئل کی قیمتوں میں بھی 7 فیصد کمی دیکھنے میں آئی اور اس وقت برینٹ کروڈ آئل 26 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں تیل ذخیرہ کرنے کی گنجائش تیزی سے ختم ہورہی ہے جس کے باعث امریکی خام تیل کی قیمت دو دہائیوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہے۔

اس سے قبل جنوری میں کورونا بحران سامنے آنے کے بعد سے دنیا بھر میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کاسلسلہ جاری ہے۔

گذشتہ دنوں تیل پیدا کرنے والے بڑے ممالک سعودی عرب اور روس کے درمیان تیل کی پیداوار میں کمی کا معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت تیل کی قیمتوں میں استحکام کے لیے تیل کی پیداوار میں کمی کرنا ہے۔

معاہدے کی خبریں سامنے آنے کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ بھی دیکھنے میں آیا تھا تاہم تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب بھی پیداوار طلب سے زیادہ ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے