اب آئی فون صارفین واٹس ایپ پر بیک وقت 8 لوگوں سے ویڈیو کال پر بات کرسکیں گے

چند روز قبل پیغامات اور ویڈیو کالنگ کے پلیٹ فارم واٹس ایپ کی جانب سے ویڈیو کالنگ فیچر میں صارفین کی تعداد کو بڑھانے کا اعلان کیا گیا تھا۔

واٹس ایپ کی جانب سے کہا گیا تھا کہ واٹس ایپ کے ویڈیو کالنگ فیچر میں جلد صارفین کی گنجائش کو بڑھا دیا جائے گا جس کے بعد بیک وقت 8 صارفین ویڈیو کالنگ پر بات کر سکیں گے۔

کمپنی کی جانب سے ویڈیو کالنگ میں صارفین کی گنجائش بڑھانے کے فیچر کو ایپ میں شامل کرنے کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔
لیکن اب واٹس ایپ کی جانب سے یہ فیچر آئی او ایس صارفین کےلیے پیش کردیا گیا ہے اور صارفین اپنے ایپل اسٹور سے واٹس ایپ کا اپ ڈیٹڈ ورژن ڈاؤن لوڈ کر کے اس فیچر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

واٹس ایپ کی گروپ کالنگ کے اس فیچر میں آپ صرف اس صارف کو ہی ویڈیو کالنگ میں اپنے ساتھ لے سکتے ہیں جس کے پاس واٹس ایپ کا اپ ڈیٹڈ ورژن ڈاؤن لوڈ ہوگا۔

اس سے قبل صارفین واٹس ایپ پر بیک وقت 4 لوگوں سے ویڈیو کالنگ پر بات کرسکتے تھے۔

علاوہ ازیں واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اس فیچر کو ایپ میں شامل کرنے کے لیے فی الحال کوئی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے