بینکوں نے 236 ارب روپے کے قرضے ایک سال کیلئے مؤخر کر دیے

پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر بینکوں نے 236 ارب روپے کے قرضے ایک سال کے لئے موخر کر دیے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 اپریل تک 3 لاکھ 3 ہزار افراد نے قرض مؤخر کرنے کی سہولت حاصل کی اور اس وقت مزید 5126 درخواستوں پرغور کیا جا رہا ہے۔

مرکزی بینک کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے سبب بیل آؤٹ اسکیم متعارف کرائی جس کے تحت قرض دار 30 جون 2020 تک قرض مؤخر کرنے کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے