یوٹیوبر کو 5 کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس

سابق ڈی جی آئی ایس لیفٹیننٹ جنرل (ر) حمید گل کی صاحبزادی عظمیٰ گل نے صحافی ویوٹیوبر نادر بلوچ کو 5 کروڑ کا قانونی نوٹس بھجوا دیا۔

چیئرپرسن وارن بس سروس عظمیٰ گل نے اپنے وکیل سردار احمد خان کے ذریعہ کے نادر بلوچ قانونی نوٹس بھیجوایا جس میں عظمیٰ گل نے موقف اختیار کیا ہے کہ وارن بس سروس اراضی سے متعلق کیے گئے وی لاگ سے اُن کی ساکھ متاثر ہوئی ہے، مجھ پر عائد کیےگئے الزامات میں کوئی صداقت نہیں،

دوسری جانب صحافی و یوٹیوبر نادر بلوچ نے 5 کروڑ کے لیگل نوٹس ملنے کی تصدیق کردی ہے اور کہا ہے کہ وہ اپنے وکیل سے مشاورت کے بعد قانونی نوٹس کا جواب دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنی تحقیق کے مطابق مواد پبلش کیا تھا۔ یاد رہے کہ راولپنڈی انتظامیہ نے اپریل کے تیسرے ہفتے میں صدر راولپنڈی کے قلب میں واقعہ سابق جنرل بس اسٹینڈ کی عاراضی واگزار کرائی تھی، یہ عاراضی فروری 2000 سے وارن بس انتظامیہ کے پاس تھی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے