بالی وڈ کے میوزک کمپوزر واجد خان انتقال کرگئے

بالی وڈ کی مقبول موسیقار جوڑی ساجد واجد کے رکن واجد علی خان ممبئی میں انتقال کر گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے میوزک کمپوزر واجد خان طویل عرصے سے گردے کے مرض میں مبتلا تھے۔

واجد خان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے میوزک کمپوزر سلیم مرچنٹ نے کہا کہ واجد کچھ دنوں سے اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کی طبیعت زیادہ بگڑ گئی تھی۔

سلیم مرچنٹ نے مزید کہا کہ واجد خان کی طبعیت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے پچھلے 4 دنوں سے وہ وینٹی لیٹر پر تھے۔

واضح رہے کہ واجد خان معروف طبلہ نواز استاد شرافت علی خان کے بیٹے تھے جب کہ واجد خان اور ان کے بھائی ساجد خان کا میوزک گروپ ساجد واجد کے نام سے مشہور ہے۔

میوزک کمپوزر واجد خان نے سلمان خان پر فلمائے گئے 2 گانوں کی موسیقی بھی ترتیب دی تھی جب کہ انہوں نے سلمان خان کے ساتھ فلم ‘دبنگ’، ‘ایک تھا ٹائیگر’ اور ‘وانٹڈ’ میں بھی کام کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے