سارہ علی خان نے اپنا ہمسفر فلک شبیر کو چن لیا

اداکارہ سارہ علی خان کے چاہنے والوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ نے گلوکار فلک شبیر کو اپنا جیون ساتھی چن لیا ہے۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر سارہ علی خان نے گزشتہ شب چند تصاور شیئر کر کے سب کو سرپرائز دیا کہ انہوں نے گلوکار فلک شبیر کی شادی کی پیشکش قبول کرلی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار فلک شبیر نے ایک پارٹی میں سارہ علی خان کو لال پھول دیے اور پھر گھٹنوں پر بیٹھ کر اپنے محبت بھرے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں انگھوٹی کے ساتھ شادی کی پیشکش کی۔

فلک شبیر نے سارہ علی خان سے پوچھا کہ کیا وہ ان سے شادی کریں گی؟ جس پر اداکارہ نے شرماتے ہوئے مسکرا کر ہاں کہا اور انگھوٹی پہن لی۔

یہی نہیں بلکہ دونوں نے چٹ منگنی اور پٹ بیاہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا اور دونوں کی شادی کی تقریبات کا بھی آغاز ہوگیا ہے۔

سارہ علی خان نے انسٹا اسٹوری پر مہندی لگے ہاتھ کی تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا گیا کہ انہوں نے اپنے ہاتھ پر ’فلک کی دلہن‘ لکھوایا ہے۔

دونوں کے مہندی کے ایونٹ کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہے اور سارہ خان کے نام کا ہیش ٹیگ بھی ٹوئٹر پر ٹرینڈ کر رہا ہے۔

سارہ علی خان اور فلک شبیر کی شادی کی خبر پر شوبز شخصیات اور مداحوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد پیش کی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشہ برس اداکارہ سارہ علی خان نے اداکارہ آغا علی خان سے منگنی ختم کی تھی۔ کافی عرصے تک منگنی ختم ہونے پر دونوں نے خاموشی اختیار کر رکھی تھی لیکن کچھ عرصے بعد آغا علی نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ان دونوں کی شخصیت ایک دوسرے سے مختلف ہے جس کے باعث دونوں نے راہیں جدا کرلی ہیں۔

سارہ علی خان نے بھی اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ آغا علی کے ساتھ رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ درست تھا اور وقت نے یہ ثابت بھی کر دیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے