جھوٹی خبر کو کیسے پر لگتے ہیں ؟

کورونا وائرس کی وبا سے تو لوگ خوفزدہ تھے ہی تاہم اس سے جڑی فیک نیوز اور سازشی کہانیوں ، مفروضوں اور جھوٹی خبروں نے شہریوں کی تشویش میں مزید اضافہ کر دیا ہے ۔ المیہ تو یہ ہے کہ یہ سازشی تھیوریز اور جھوٹی خبریں مین اسٹریم میڈیا سے لیکر سوشل میڈیا تک اپنا راج کر رہی ہیں ۔

ان سازشی کہانیوں اور جھوٹی خبروں کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ لوگ حفاظتی اقدامات کو ہوا میں اڑا رہے جس کی وجہ سے یہ مہلک وبا اب تیزی سے پورے ملک میں پھیل چکی ہے ۔

ایک طرف کورونا وائرس کے خلاف جنگ جاری ہے تو دوسری جانب اس بیماری کو معاشرے میں ایک بدنما داغ کے طور پر دیکھا جانے لگا ہے ۔

لوگ خوف کی وجہ سے گھروں میں چھپ کر بیٹھ گئے ہیں ۔بدنامی اور شرمندگی کے خوف سے کسی کو خبر ہی نہیں ہونے دیتے کہ وہ کورونا وائرس کا شکار ہیں ۔اس رویے کی وجہ سے ان کے ساتھ ساتھ اردگرد کے لوگ بھی خطرے کا شکار ہو رہے ہیں ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے