سونا اور ڈالر سستا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان

ملک میں آج سونے اور ڈالر کی قدر میں کمی ہوئی جب کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان رہا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 2900 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار ایک سو روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قدر 2487 روپے کم ہوکر 108110 روپے ہوگئی جب کہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر47 ڈالر کم ہوکر 1988 ڈالر فی اونس ہے۔

دوسری جانب ملک میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہوگیا اور انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے سستا ہوکر 168.26 روپے کا ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 30 پیسے کم ہوکر 168.70 روپے ہے۔

وہیں آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی صورتحال قدرے بہتر رہی اور کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 644 پوائنٹس اضافے سے 40559 پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 792 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

بازارمیں آج 60 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 24 ارب 87 کروڑ روپے رہی جب کہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 93 ارب روپے بڑھ کر 7491 ارب روپے ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

تجزیے و تبصرے