مسجد میں گانے کی شوٹنگ: صبا قمر اور بلال سعید کی درخواست ضمانت منظور

لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں گانے کی شوٹنگ سے متعلق کیس میں اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئیں۔

اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید نے کمرہ عدالت میں پیش ہوکر اپنی اپنی حاضری مکمل کروائی۔

دوران سماعت صبا قمر کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کی موکل بے قصور ہیں، صبا قمر مسجد کے تقدس کو پامال نہیں کیا۔

پولیس کے تفتیشی افسر نے کہا کہ مدعی کی جانب سے پولیس کو سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو فراہم نہیں کی گئی۔

لاہور کی سیشن کورٹ کے جج چوہدری قاسم علی نے اداکارہ صباء قمر اور بلال سعید کی عبوری درخواستوں سے متعلق کیس کا پہلے سے محفوظ فیصلہ سنایا۔

فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ عدالت دونوں ملزمان کی عبوری درخواست ضمانتیں کنفرم کرتی ہے، جزا اور سزا کا فیصلہ ٹرائل میں ہو گا۔

خیال رہے کہ اداکارہ صبا قمر اور گلوکار بلال سعید کے گانے کی مسجد وزیر خان میں شوٹنگ کے کچھ مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد دونوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

صبا قمر اور بلال سعید کی جانب سے مسجد میں رقص اور اللہ کے گھر کی بے حرمتی کرنے کی تردید کی گئی تھی اور دونوں کی جانب سے معافی بھی مانگی گئی تھی۔

اس معاملے پر مسجد وزیر خان کے منیجر کو معطل کر دیا گیا تھا جب کہ شدید تنقید کے بعد صبا قمر اور بلال سعید کے خلاف تھانا اکبری گیٹ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

آئی بی سی فیس بک پرفالو کریں

تجزیے و تبصرے