گلگت بلتستان کے انتخابات سے پہلے عوامی ترقیاتی منشور کی تیاری کے لیے عوامی بیٹھک کا انعقاد

معروف صحافتی ادارے آئی بی سی اردو کے زیر اہتمام گلگت بلتستان کے صحافیوں اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے لیے گلگت بلتستان میں صحافیوں کو عوامی مسائل کی کوریج اور انتخابات سے پہلےعوامی ترقیاتی منشور کی تیاری کے لیے دو روزہ اجلاس کا انعقاد کیا گیا .

[pullquote]رپورٹ دیکھنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں اور آئی بی سی اردو کے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کیجئے . شکریہ [/pullquote]

اجلاس میں گلگت بلتستان کے دس اضلاع کے صحافی اور سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ شریک ہوئے . شرکاء، اجلاس سے پہلے ہی اپنے علاقوں میں مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے مشاورت اور تیاری کر کے آئے تھے . شرکاء نے چارٹس پر اپنے اپنے اضلاع میں تعلیم ، پانی ، صحت ، کاروبار، روزگار کے مواقعوں اور سیاحتی و معاشی سرگرمیوں سمیت سماجی موضوعات کے بارے میں لکھا اور مسائل پر گفتگو کی .

اجلاس میں پاکستان کے معروف صحافی سبوخ سید اور عون ساہی نے خبروں کے حصول اور ان کی پیشکاری پر گفتگو کی . صحافیوں کو ضابطہ اخلاق، خبر کی تصدیق، خبر کے حصول کے ذرائع، الفاظ کا چناؤ، صحافی کی اخلاقی حیثیت جیسے موضوعات پر بھی باہمی گفتگو کی گئی .

انڈس براڈ کاسٹ اینڈ کیمونیکیشنز ، آئی بی سی اردو کے ایڈیٹر سبوخ سید نے کہا کہ اس نشست کا مقصد گلگت بلتستان کے انتخابات سے پہلے مسائل سے آگاہی حاصل کرنا ہے .انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کو انتخابات سے پہلے "گلگت بلتستان کے عوام کا ترقیاتی منشور ” کے نام سے ایک کتابچے کی صورت میں شائع کیا جائے گا .

شرکاء نے کہا کہ گلگت بلتستان میں مسائل حل ہو رہے ہیں تاہم حل کی رفتار سست ہے . انٹرنیٹ نہ ہونے کی وجہ سے طلبہ کو کئی مسائل کا سامنا ہے . شرکاء کے مطابق گلگت بلتستان کے تمام اضلاع پانی، بجلی، صحت اور تعلیم جیسے سہولیات سے یکساں طور پر محروم ہیں جبکہ چند سال قبل بننے والے اضلاع میں ابھی تک ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بھی نہیں بن سکے .

اس موقع پر جرمن ادارے ایف ای ایس کے ڈائریکٹر عبداللہ دایو، پاکستان کونسل آن چائینہ کے ڈائریکٹر سردار ہمایوں خان سمیت گلگت بلتستان کے صحافی بھی موجود تھے .

سیما کرن ، آئی بی سی اردو ، گلگت

Facebook
Twitter
LinkedIn
Print
Email
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

مزید تحاریر

تجزیے و تبصرے